بھارتی فوج کے کرنل کا اپنے اعلیٰ افسران پر اہلیہ سے زیادتی کا الزام

بھارتی فوج میں افسوسناک واقعہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج میں افسر کی جانب سے اپنے جوان کی بیوی سے جنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی فوج کے کرنل امیت کمار نے اپنی ہی فوج میں چھپے درندوں کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ کو افسران نے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، لیکن کچھ ہی عرصہ پہلے وہ کس جرم میں سزا کاٹ کر جیل سے رہا ہوا تھا؟
کرنل کی اہلیہ کا الزام
گزشتہ ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی کرنل امیت کمار کے اکاؤنٹ سے مختلف ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اہلیہ سے زیادتی کا دعویٰ کیا گیا۔ ویڈیو میں امیت کمار کی پریشان حال اہلیہ نے فوجی افسران پر زیادتی کا الزام عائد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت نے ملکی معاملات میں امریکی مداخلت کا امکان مسترد کر دیا
واقعے کی تفصیلات
امیت کمار کی اہلیہ نے بتایا کہ 'میں اسپتال کے روم میں بیٹھی تھی، اسی دوران بریگیڈیئر، ونگ کمانڈر اور کرنل سمیت کئی افسران میرے روم میں آئے، انہوں نے میرے کمرے کو لاک کرکے میرا موبائل چھین لیا'۔
ویڈیو میں کرنل امیت کے بیٹے کو بھی اپنی والدہ کے ساتھ ہوئے واقعے پر روتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اسی ویڈیو میں بھارتی فوج کا ایک افسر امیت کمار پر حملے کا الزام لگا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے بجائے جہنم میں رہنا پسند کروں گا، یورپی ڈاکٹر کا دل دہلا دینے والا بیان
مقدمہ درج کرنے کی مشکلات
ٹوئٹ میں کرنل امیت کمار نے الزام لگایا کہ ان کی اہلیہ کے ساتھ فیملی وارڈ میں جرنیلوں اور بریگیڈئیرز نے عصمت دری کی، واقعے کی ویڈیوز موجود ہیں۔
دوسری جانب امیت کمار نے اپنی ٹوئٹس میں ان جرنیلوں اور بریگیڈیئرز کے خلاف مقدمہ درج کروانے میں پیش آنیوالی مشکلات کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ اس کیس کی تفتیش مبینہ طور پر ایسے افراد نے کی جو خود جرم میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائیں سنا دی گئیں
منصوبہ بندی پر زور
کرنل امیت کمار نے اپنی ٹوئٹ میں اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ کام منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جو مجرمانہ فعل تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس اسپتال میں واقعہ پیش آیا اس نے بھی اب تک واقعے سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش، بجلی معطل
مودی سرکار کا دباؤ
اپنی ٹوئٹس میں کرنل امیت کمار نے بھارتی فوج کے افسران کو بے نقاب کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی نااہلی کی وجہ سے اب بھارتی فوج ان پر دباؤ ڈال رہی ہے۔
سماجی رابطے پر خیالات
There is no answer to such acts @India_NHRC @NCWIndia Why are you existing? You take due motto cognizance of professor? But your eyes remain closed on this act? Why did you not carry out a check on the ICC committee at Ambala? Which law allowed an inquiry in this way? With force… pic.twitter.com/0Oc7lI14Rq
— Col Amit Kumar ????????INDIAN COMRADE ???????? (@ColAmitkumar) June 27, 2025