پہلے پی ٹی آئی 5 اگست کو احتجاج کی تیاری کرلے، پھر ہم بھی کریں گے، محسن نقوی

محسن نقوی کا ردعمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کے 5 اگست کو احتجاج کے اعلان کے حوالے سے کہا ہے کہ پہلے وہ تیاری کرلیں پھر ہم بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کی بڑی سرجری، 38 عہدیداروں کو نوکری سے نکال دیا گیا
صحافیوں سے گفتگو
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے گفتگو کی، جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے 5 اگست کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے حکومت کیا کر رہی ہے، جس پر وزیرداخلہ نے کہا کہ پہلے پی ٹی آئی والے تیاری کرلیں پھر ہم بھی کرلیں گے۔
غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 133 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیتیاں بن رہی ہیں، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں۔ اردوان فلائی اوور کی ایک سڑک محکمہ سوئی گیس کی جانب سے کھدائی کے باعث خراب ہوئی۔