ملک بھر میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، آج رات سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشیں شروع ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچنے والے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات

محکمہ موسمیات کا الرٹ

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مون سون کے ایک اور اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سندھ میں آج رات سے 20 جولائی کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، کراچی، خیرپور، جیکب آباد، دادو، کشمور، بے نظیر آباد، سانگھڑ، سکھر، گھوٹکی اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہینوں نے 5 جہاز گرادیئے، اب سوگ میں بھارت کو پائلٹ نہیں مل رہے۔

خیبرپختونخوا میں بارش کی توقعات

صوبہ خیبرپختونخوا میں 21 جولائی سے 25 جولائی کے درمیان دیر، سوات، کوہستان، مالا کنڈ، شانگلہ، بٹگرام، کوہاٹ، ٹانک، ڈی آئی خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، ہنگو میں بارشوں کا امکان ہے اور اسی دوران خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر شدید بارشیں بھی متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

پنجاب میں بارش کا امکان

پنجاب میں 20 جولائی کی شام سے 25 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، لاہور، گجرانوالہ، شیخوپورہ، نارووال، سیالکوٹ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، خوشاب، اوکاڑہ، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی میں بارش کا امکان جبکہ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل رکشے بنانے والی کمپنیوں کو بند کردینا چاہئے، 3 ماہ میں ریگولیٹ ہونے کا وقت دیں، لاہور ہائیکورٹ

بلوچستان میں بارشوں کا امکان

بلوچستان میں 18 جولائی سے 19 جولائی کے دوران اور 21 سے 23 جولائی کے دوران لسبیلہ، آواران، خضدار، کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، زیارت، قلات، شیرانی، موسٰی خیل، لورالائی اور بارکھان میں بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام پر

سیلابی خطرات اور احتیاطی تدابیر

محکمہ موسمیات نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہونے کے ساتھ اسلام آباد، راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، اوکاڑہ، نوشہرہ، پشاور کے نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے راستہ بند ہونے کا خطرہ بھی ہے۔ شہری درختوں، سولر بینل، کمزور انفرااسٹرکچر اور پانی والے مقامات سے دور رہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...