پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان کی فضائی حدود کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی رافیل کی ویڈیو سامنے آ گئی
نوٹم کی تفصیلات
جیو نیوز کے مطابق جاری کیے گئے نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز کے لیے 23 اگست تک پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی۔ نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 اپریل سے بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، صحافی کالونی فیزٹو کیلئے 40کروڑ روپے کی گرانٹ منظور
پابندیوں کی نوعیت
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ تمام طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہو گی۔ پی اے اے کے مطابق بھارتی ملکیت یا لیز پر لیے گئے فوجی و سول طیاروں پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔
پابندی کا دورانیہ
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق پابندی پاکستانی وقت کے مطابق 24 اگست صبح 4 بجکر 59 منٹ تک برقرار رہے گی.