کے ٹو کو سر کرنے کی مہم کے دوران پاکستانی کوہ پیما جاں بحق، غیر ملکیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

کے ٹو پر افسوسناک واقعہ
شگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر پاکستانی کوہ پیما جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ نوجوان وکیل ہیں، درخواست واپس لے لیا تو جرمانہ معاف کردیں گے، سپریم کورٹ
حفاظتی اقدامات اور بچاؤ کی کوششیں
شگر کے ڈپٹی کمشنر عارف حسین کے مطابق، کے ٹو مہم جوئی کے دوران 4 کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آگئے تھے۔ اس واقعے کے دوران 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تینوں غیر ملکی کوہ پیما معمولی زخمی ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروجیکٹ کا ویب پورٹل تیار،ہیلپ لائن پر بھی رابطہ ممکن،کس عمر کے سائلین شمولیت کے اہل ہیں ؟ جانیے
جاں بحق کوہ پیما کی شناخت
دوسری جانب ایک پاکستانی کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت محمد افتخار حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق کوہ پیما کی میت آج اسکردو منتقل کی جائے گی۔
آخری رسومات
ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے بتایا کہ کوہ پیما محمد افتخار کا تعلق سدپارہ گاؤں سے تھا، اور انہیں آج ہی سدپارہ گاؤں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔