چوہدری عبدالوحید کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ، چوہدری نور الحسن کی سالگرہ بھی منائی گئی
پرتکلف عشائیہ کا اہتمام
جدہ (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور کمیونٹی کے ایک دیرینہ دوست چوہدری عبدالوحید نے صحافیوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہر آنے والا لمحہ ہمیں زندگی سے دور اور قبر سے قریب کر رہا ہے، ڈاکٹر قاری عبدالباسط
شرکاء کی فہرست
اس عشائیے میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے صدر معروف حسین، جنرل سیکریٹری جمیل راٹھور، اکرم اسد، خالد چیمہ، محمد عدیل، امانت اللہ، اور چئیرمین امیر محمد خان شامل تھے۔ اس کے علاوہ پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے صدر فہد ملک، چئیرمین نور الحسن گوجر، اور حسن بٹ بھی موجود تھے۔ کمیونٹی کے سرکردہ لوگوں میں نمایاں اظہر وڑائچ، چوہدری نواز، چوہدری محمد اکرم، تصور چودھری، میان رضوان، راجہ ریاض، عمر مسعود پوری، ارف تنولی، فدا حسین کھوکھر، ملک عمر فاروق، ملک آصف بابر بٹ، محمد اقبال، اور صحافتی برادری سے اسد اکرم، جمیل راٹھور، امان اللہ خان، عدیل احمد اور دیگر بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کوہلی کو پتہ تھا لوگ مررہے ہیں اسکے باوجود تقریب نہیں روکی گئی: سابق بھارتی کرکٹر پھٹ پڑے
میزبان کا خطاب
اس موقع پر میزبان چوہدری عبدالوحید نے اپنے خطاب میں تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور صحافیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی کمیونٹی اور عوام کے درمیان پُل کا کردار ادا کرتے ہیں، اور ان کی جدوجہد قابل فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں عالمی بینک کے سرکاری منصوبے سے 10 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی خردبرد کا بڑا مالیاتی اسکینڈل بے نقاب
مقررین کی آراء
مقررین جن میں چوہدری محمد اکرم، چوہدری اظہر وڑائچ، امیر محمد خان، خالد چیمہ، فہد ملک، حسن بٹ اور نور الحسن شامل تھے، نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور معاشرے کی رہنمائی میں اس کا کردار کلیدی ہے۔
سالگرہ کی تقریب
تقریب کے دوران معلوم ہوا کہ اس روز پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے چوہدری نورالحسن گوجر کی سالگرہ بھی ہے۔ اس موقع پر عشائیہ سے قبل کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی، جس میں صحافیوں اور کمیونٹی نے مل کر کیک کاٹا اور نور الحسن گوجر کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔








