کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، نجم ولی خان کے سوال پر گروک کا مثبت تجزیہ

پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ 14 سال کے بعد 2.1 بلین سرپلس ہواہے اور سٹاک مارکیٹ میں آج شدید تیزی دیکھنے کو ملی۔
یہ بھی پڑھیں: شادی سے انکار پر بیٹی کا قتل، اٹلی میں پاکستانی نژاد والدین کی سزا برقرار
نجم ولی خان کا تجزیہ
جب اس حوالے سے سینئر صحافی نجم ولی خان کا تجزیہ جاننے کی کوشش کی تو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا جواب انتہائی مثبت تھا۔ انہوں نے ایکس پر گروک کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ: "کرنٹ اکاؤنٹ 2.1 بلین ڈالر سرپلس، سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 40 ہزار پوائنٹس بھی عبور کر گئی، آج آنے والی معاشی کامیابیوں کی خبروں کا اقتصادی تجزیہ کرو۔"
یہ بھی پڑھیں: آپ کو یہ خیال کہاں سے آیا کہ عدالتی اختیارات کم ہوئے؟ جسٹس جمال کا وکیل فیصل صدیقی سے استفسار
معاشی کامیابیوں کا تجزیہ
گروک نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ: "پاکستان کی معیشت میں مثبت پیشرفت، کرنٹ اکاؤنٹ کا 2.1 بلین ڈالر سرپلس 14 سالوں کا پہلا سالانہ سرپلس ہے، جو برآمدات میں اضافہ، ترسیلات اور درآمدات میں کمی سے ممکن ہوا۔ یہ بیرونی توازن کو مضبوط کرتا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کا 140,000 پوائنٹس عبور سرمایہ کاروں کا اعتماد ظاہر کرتا ہے، جو شرح سود میں ممکنہ کمی اور معاشی بحالی کی توقعات سے جڑا ہے۔ تاہم، پائیدار ترقی کے لیے ساختی اصلاحات ضروری ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے بند کرنےکا فیصلہ
ٹویٹر پر نجم ولی خان کا بیان
کرنٹ اکاؤنٹ 2.1 بلین ڈالر سرپلس، سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 40 ہزار پوائنٹس بھی عبور کر گئی۔@grok آج آنے والی معاشی کامیابیوں کی خبروں کا اقتصادی تجزیہ کرو !!!
— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) July 18, 2025
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال
یاد رہے کہ آج صبح سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار 665 پوائنٹس تھا جس میں تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ لیکن یہ تیزی اسی طرح مسلسل جاری نہیں رہ سکی اور انڈیکس میں واپسی کا سفر شروع ہوا۔ اس وقت 100 انڈیکس 68 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 38 ہزار 597 پوائنٹس پر آ گیاہے۔