27ویں ترمیم کی افواہیں،”اسی دن ہمیں پتہ چلے گا جب رات کو 12بجے اٹھا کر میاں صاحب کو اسمبلی پہنچادیاجائے گا:اطہر کاظمی

اسلام آباد میں آئینی ترمیم کی افواہیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ستائیسویں آئینی ترمیم لائے جانے کی افواہیں زیرگردش ہیں، اگرچہ اس سلسلے میں تاحال کوئی تصدیق ہوسکی اور نہ ہی کوئی مسودہ سامنے آیا ہے لیکن مختلف لوگوں کے تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی تاریخ کی مہنگی ترین انتخابی دوڑ، کس نے کتنا خرچ کیا؟
تجزیہ نگار کی رائے
اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار اطہر کاظمی کا کہنا تھا کہ "چھبیسویں آئینی ترمیم سے پہلے بھی کہا جا رہا تھا، اس دن ہمیں پتہ چلے گا جب رات کو 12 بجے اٹھا کر میاں صاحب کو اسمبلی پہنچا دیا جائے گا، قوم کو پتہ چلے گا کہ آج ترمیم ہو رہی ہے اور شاید میاں صاحب کو بھی اسی دن پتہ چلتا۔"
پی ٹی آئی رہنما کی تنقید
پی ٹی آئی رہنما امجد خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "ستائیسویں ترمیم کا اسی دن پتہ چلے گا جس دن نواز شریف کو اٹھا کر رات 12 بجے اسمبلی پہنچایا جائے گا!"
ستائیسویں ترمیم کا اسی دن پتہ چلے گا جس دن نواز شریف کو اٹھا کر رات 12 بجے اسمبلی پہنچایا جائے گا اور نواز شریف کو بھی اسی دن پتہ چلے گا ! اطہر کاظمی pic.twitter.com/ve7ZJmWLNN
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) July 19, 2025