حکومتی دعووں کے باوجود چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو پر برقرار

چینی کی قیمتوں میں استحکام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتی دعوؤں، درآمدات کی اجازت اور قیمتوں کے تعین کے باوجود چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک برقرار ہے، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیوز: بیویوں کے تھپڑ
اوسط قیمت کی رپورٹ
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 4 پیسے فی کلو پر آ گئی ہے، جو گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 40 پیسے فی کلو کی معمولی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی کی قیمت سب سے زیادہ 200 روپے فی کلو تک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الأقصر شہر دریائے نیل کے مشرقی کنارے آباد ہے، بازار وں میں قاہرہ کی طرح یہاں بھی جعلی اشیاء کا کاروبار عروج پر تھا، ٹریفک بھی زیادہ نہیں تھی.
پچھلے سال کے مقابلے میں قیمتیں
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 147 روپے 18 پیسے فی کلو تھی جس کے مقابلے میں موجودہ اوسط قیمت میں تقریباً 41 روپے فی کلو کا اضافہ بنتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عارف والا میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا
حکومت اور شوگر ملز کے درمیان معاہدہ
خیال رہے کہ حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا تھا جس کے تحت چینی کی ایکس مل قیمت اگلے 3 ماہ تک ہر مہینے 2 روپے فی کلو بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا تھا۔
آئندہ قیمتوں کا تعین
معاہدے کے تحت چینی کی ایکس مل قیمت 15 جولائی 2025 سے 165 روپے فی کلو مقرر کی گئی جبکہ اس کے ایکس مل نرخ 15 اگست 2025 سے 167 روپے فی کلو کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اسی طرح چینی کی ایکس مل قیمت 15 ستمبر 2025 سے 169 روپے فی کلو جبکہ 15 اکتوبر 2025 سے 171 روپے فی کلو رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔