سینئر صحافی محسن بیگ نے حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعووں پر سوالات اٹھا دیئے

محسن بیگ کا معاشی صورتحال پر بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی محسن بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہونے اور سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافے پر شادیانے بجائے جا رہے ہیں۔ اگر تمام معاشی اشاریے ٹھیک ہیں تو عوام سمیت تاجر برادری سراپا احتجاج کیوں ہے؟ جو دکھایا جا رہا ہے وہ سب نظر کا دھوکہ ہے۔ زمینی حقائق کچھ اور ہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی نوازشریف سے ملاقات، آئینی ترامیم پر اتفاق
پہلا پیغام: کرنٹ اکاونٹ کی حقیقت
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی محسن بیگ نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ اسٹیٹ بنک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا ہے۔ پھر سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ چالیس ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔ ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافے پر بھی شادیانے بجائے جا رہے ہیں، لیکن دوسری طرف ادارہ شماریات کہتا ہے کہ گزشتہ ہفتے مختلف اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بزنس کمیونٹی ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف سراپا احتجاج ہے، وزیر خزانہ ان کے مسائل حل کرنے کی بجائے دھمکیاں دیتے ہیں کیونکہ وہ منتخب نہیں ہیں، باہر سے لاکر انہیں وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست پر نیب، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری
دوسرا پیغام: عوامی احتجاج
محسن بیگ نے کہا کہ اگر تمام معاشی اشاریے ٹھیک ہیں تو عوام سمیت تاجر برادری کیوں سراپا احتجاج ہے؟ جو دکھایا جا رہا ہے، وہ سب سراب اور نظر کا دھوکہ ہے۔ زمینی حقائق وہ ہیں جن کا سامنا عوام بجلی اور گیس کے بلز بھاری بھر ٹیکسوں کی صورت میں کر رہے ہیں۔ اگر آپ نے بگلے کی طرح سر ریت میں دبانا ہے اور سب اچھا کی بانسری بجانی ہے تو یہ عوام اور کاروباری برادری کے ساتھ ظلم ہے۔
محسوسات کا اظہار
اسٹیٹ بنک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا ہے۔ پھر سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ چالیس ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔ ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافے پر بھی شادیانے بجائے جا رہے ہیں تو دوسری طرف ادارہ شماریات کہتا ہے کہ گزشتہ ہفتے مختلف اشیاء…
— Mohsin Baig (@MohsinBaigMedia) July 19, 2025