سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو باجوہ صاحب لے کر آئے تھے: لطیف کھوسہ

اسلام آباد کی خبریں
پاکستان کے حکمران اقتدار کے شروع کے دنوں میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ایک پیج پر ہونے کے دعوے کرتے ہیں لیکن اقتدار سے علیحدگی کے بعد اختیارات نہ ہونے کا رونا روتے ہیں۔ اب کی بار پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے بھی ایسا ہی بیان داغا لیکن اس پروگرام میں شریک غریدہ فاروقی کے برجستہ ردعمل کی وجہ سے ویڈیو انٹرنیٹ پروائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی شہری اپنے ملک میں روزگار کی خاطر قیام کرنے والے تیسری دنیا کے لوگوں کو بہت تنگ کرتے ہیں اور ذہنی اذیت دے کر مسرت حاصل کرتے ہیں
تفصیلات
منصور علی خان نے سوال کیا کہ وزیر خزانہ اورنگزیب کی شکل میں آپ کو بھی ایک شوکت ترین ہی نظر آتے ہیں، آپ کے بھی تو وزیر خزانہ تھے، وہ کیا پاکستان تحریک انصاف سے آئے تھے؟
لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ وہ بھی باجوہ صاحب (سابق آرمی چیف) لے کر آئے تھے، کس نے کہا ہے، یا پاشا جو بھی کہہ لیں، اسٹیبلشمنٹ ہی ہے۔ میں کسی کا نام کیا لوں، سیم پیج والی بات آپ کو بھی پتہ ہے، آپ کا کیا خیال ہے کہ چیف الیکشن کمشنر، چیئرمین نیب عمران خان یا پی ٹی آئی نے لگایا تھا۔
اس پر منصور علی خان نے کہا کہ "آپ نے چیف الیکشن کمشنر نہیں لگایا، چیئرمین نیب نہیں لگایا، وزیر خزانہ نہیں لگایا تو پھر عمران خان نے لگایا کیا؟" منصور علی خان کے خاموش ہوتے ہی غریدہ فاروقی بولی "چونا"۔ ویڈیو دیکھیے
سوشل میڈیا پر مباحثہ
عمران خان کے دور میں چیف الیکشن کمیشنر، چیئرمین نیب، وزیر خزانہ سب باجوہ نے لگوایا تھا۔ لطیف کھوسہ
تو عمران خان نے پھر کیا لگایا؟۔ منصور علی خان
چُونا۔ غریدہ فاروقی
pic.twitter.com/ckvzhia6uo— Azeem Butt (@_AzeemButt) July 18, 2025