لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

لیبیا کے کمانڈر انچیف کی ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ظہران ممدانی پاگل شخص ہے۔ صدر ٹرمپ کی نیو یارک میئر کے امیدوار پر ایک بار پھر تنقید
ملاقات کی تفصیلات
یہ بھی پڑھیں: صدر لاہور ہائی کورٹ بار نے عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی مذمت کر دی
تبادلہ خیال کے موضوعات
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
دفاعی تعلقات کی مضبوطی
آئی ایس پی نے بتایا کہ پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔