ہنگو میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، ڈی پی او زخمی، 5 دہشتگرد ہلاک
ہنگو میں فائرنگ کا تبادلہ
ہنگو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہنگو میں شناوڑی زرگری میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈی پی او زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: نصیبولال کے ہاں 56 سال بعد دوسرے بیٹے کی پیدائش، تصدیق شوہر اور بھائی نے کر دی
زخمی ڈی پی او کی حالت
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ڈی پی او محمد خالد کو پیٹ میں 4 گولیاں لگی ہیں، انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والا نوجوان کون؟ شناخت سامنے آگئی
دہشتگردوں کے خلاف کارروائی
علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ ایس ایچ او تھانہ دوآبہ نبی خان بھی زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی فوجداری عدالت کی 4 خواتین ججز پر پابندیاں عائد کر دیں
آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کا بیان
انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ڈی پی او ہنگو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر رہے تھے۔ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے، کئی زخمی ہوئے، ڈی پی او کو بھی گولی لگی ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ان سے بات کی ہے ان کے حوصلے بلند ہیں۔
اپنی عزم کا اعادہ
آئی جی ذوالفقار پولیس نے عزم ظاہر کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔








