پاکستان کے JF-17C اور C-130 کو RIAT 2025 میں عالمی سطح پر پذیرائی

پاکستان ایئر فورس کی کامیابی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے سب سے بڑے اور باوقار ملٹری ایئر شوز میں شمار ہونے والے "رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025" (RIAT25) میں پاکستان ایئر فورس (PAF) نے دو اعلیٰ اعزازات اپنے نام کر لیے۔ سماء نیوز کے مطابق برطانیہ کے RAF فیئرفورڈ میں منعقد ہونے والے اس عالمی ایئر شو میں 30 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں تعلیمی ادارے کل کھلیں گے یا نہیں؟ نوٹیفیکیشن آ گیا
JF7C بلاک III کا اعزاز
پاکستان ایئر فورس کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق، ملک میں تیار کردہ جدید JF7C بلاک III فائٹر جیٹ کو شاندار پرواز، فنی مہارت اور ایویانکس کے مظاہرے پر "Spirit of the Meet" کا معتبر ٹرافی دی گئی۔ یہ طیارہ جو پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار ہونے والی JF7 تھنڈر سیریز کی تازہ ترین جنریشن ہے، اپنی درست پرواز، جدید ٹیکنالوجی اور بہترین صلاحیتوں کے باعث بین الاقوامی ماہرین اور ججز سے خوب داد سمیٹنے میں کامیاب رہا۔
C30 ہرکولیس کا ایوارڈ
دوسری جانب، پاک فضائیہ کے C30 ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیارے نے "Concours d’Elegance" ایوارڈ اپنے نام کیا، جو بہترین مجموعی ظاہری حالت اور پیشکش پر دیا جاتا ہے۔ یہ طیارہ خصوصی رنگ و ڈیزائن سے مزین تھا جو پاکستان کی فضائیہ کی تاریخی خدمات اور آپریشنل ورثے کی عکاسی کرتا ہے، اور شائقین و شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔