وزیراعلیٰ مریم نواز کی پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف کو ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ماسٹر کیٹیگری کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب کی مبارکباد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف کو ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ماسٹر کیٹیگری کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
محمد آصف کی کامیابی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ محمد آصف نے محنت، مہارت اور عزم کے ساتھ بھارتی حریف کو شکست دے کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔