1986ء میں ایشیئن ٹریننگ سنٹر میں ساؤتھ ایشیاء کے دیگر ممالک کے مندوبین کیساتھ ایک ماہ تک تھائی لینڈ فیملی پلاننگ پروگرام کو سٹڈی کرنے کا موقع ملا۔

مصنف کا تعارف
مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 101
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل کردیا گیا
لاہور ہیڈ آفس میں پوسٹنگ
جون 1980ء میں بیٹے کی ولادت کے بعد میری بیگم شاہدہ پروین اپنے میکے لاہور میں تھیں۔ میرے اصرار اور درخواست پر، مجھے بالآخر ستمبر1980ء میں میرے سسر کے انتقال کے بعد ہیڈ آفس میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیلڈ اینڈ ٹریننگ لاہور ٹرانسفر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اللہ کی تلواریں، چن چن کر دشمن ماریں۔ سن لے دنیا، سن لے دشمن ’’پاکستان‘‘ آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا۔
تبدیلی اور ترقی
لاہور میں میرا قیام 2 سال رہا اور 1982ء میں مجھے سکیل 18 میں پروموٹ کرکے بطور ڈائریکٹر فیلڈ آفس فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔ گزشتہ 2 سالوں میں فیصل آباد فیلڈ آفس بننے کے بعد، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 2 دیہات، ضلع خوشاب کے 3 دیہات، اور فیصل آباد کے مزید 3 دیہات فیملی پلاننگ پروگرام میں شامل کر لئے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق سے وار آن ٹیرر کے سارے پیسے نہیں ملے، علی امین گنڈا پور کا دعویٰ
فیصل آباد میں قیام
کام کی وسعت اور دور دراز مقامات کے وزٹ پروگرام میں اضافہ کے باعث، میں نے فیصل آباد میں اپنی ملازمت کے دوران اپنے والدین کے پاس جڑانوالہ قیام کرنے کی بجائے فیصل آباد شہر میں ہی کرایہ پر گھر حاصل کرکے رہائش پذیر ہونا مناسب خیال کیا۔ یہاں میرا 2 سالہ قیام جون 1984ء تک رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسٹرکٹ جیل خانیوال میں اختیار سے تجاوز، بدانتظامی اور نااہلی پر 4 افسران معطل
ماڈل کلینک ہسپتال کا قیام
فیصل آباد میں قیام کے آخری مہینوں میں پیپلز کالونی میں ماڈل کلینک ہسپتال قائم کرنے کے لئے میں نے ایک کوٹھی کرایہ پر حاصل کر چکا تھا، جہاں جلد ہی لاہور ماڈل کلینک کی طرز پر ماڈل فیملی ویلفیئر کلینک قائم کیا جانا تھا۔ یہ سہولت زچہ و بچہ کے علاج و معالجہ کے ساتھ ساتھ خواتین کے آپریشن بھی فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر سیاست دان میثاق جمہوریت پر عمل کریں تو بہتر سیاسی ماحول پیدا ہو سکتا ہے، مولانا فضل الرحمان
دعویٰ اور ترقی کے اقدامات
فیصل آباد میں میرا قیام 2 سال پر محیط رہا۔ اس دوران زیادہ زور ہمارے دور دراز سنٹروں سے بھیجے جانے والی خواتین کیسز کے آپریشن کے لئے فیصل آباد کے مختلف ہسپتالوں میں ایک شیڈول کے مطابق انتظامات پر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کی گرفتاری
مرکزی وزیر کا دورہ
اس دوران مرکزی وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر عطیہ عنایت اللہ ہمارے چند دیہی مراکز کا معائنہ کرنے کے لئے تشریف لائیں، جہاں انہوں نے سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہونے والے دیہاتی عوام سے بھی خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چھ ماہ میں مرجاؤ گے؛ ڈاکٹر کی وارننگ نے عدنان سمیع کی زندگی بدل دی
زونل ڈائریکٹر کے طور پر ذمہ داریاں
مارچ 1986ء میں مجھے بطور زونل ڈائریکٹر فیلڈ (ٹریننگ) ٹرانسفر کے بعد لاہور ہیڈ آفس میں پوسٹ کر دیا گیا، جہاں میرے فرائض میں فیلڈ آفس فیصل آباد، فیلڈ آفس ملتان و رحیم یار خاں اور فیلڈ آفس لاہور کے مراکز کی نگرانی شامل تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کوہستان کرپشن اسکینڈل، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اکاؤنٹنٹ جنرل کے تبادلے پر برہمی کا اظہار
بین الاقوامی تربیت
بطور زونل ڈائریکٹر، لاہور میں میرا قیام 2 سال جون 1988ء تک رہا۔ اس دوران، آفس کی طرف سے مجھے جون 1986ء میں بنکاک، تھائی لینڈ کے ایشین ٹریننگ سنٹر میں ساؤتھ ایشیاء کے دیگر ممالک کے سینئر افسران و مندوبین کے ساتھ ایک ماہ تک فیملی پلاننگ پروگرام کو سٹڈی کرنے کا موقع ملا۔
اختتام
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔