ویوو Y19s پرو اب پاکستان میں دستیاب، انداز، طاقت اور کارکردگی صرف 43,999 روپے میں

ویوو کا نیا Y19s Pro متعارف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ویوو نے اپنی Y سیریز کو ایک نئے جوش و جذبہ سے آگے بڑھاتے ہوئے نیا Y19s Pro متعارف کروا دیا ہے، جو کہ صارفین کی پسندیدہ خصوصیات پر مبنی ایک بہتر اپ گریڈ ہے۔ Y Series کا یہ جدید ورژن بہتر بیٹری پرفارمنس کے ساتھ آتا ہے تاکہ طویل استعمال کو ممکن بنایا جا سکے، بغیر ان بنیادی فیچرز سے سمجھوتہ کیے جن پر صارفین بھروسہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حج درخواستیں کب سے وصول کی جائینگی؟ حکومت نے اعلان کردیا
منفرد ڈیزائن اور شاندار خصوصیات
یہ فون ویوو کے منفرد اسٹائلش ڈیزائن، دل کو بھا لینے والے آڈیو-ویژول تجربے، قابلِ اعتماد پائیداری، اور بہترین کیمرہ صلاحیتوں کو یکجا کرتا ہے، تاکہ یہ آپ کی مصروف زندگی اور فرصت کے لمحات دونوں کا بہترین ساتھی بن سکے۔ Y19s Pro کی قیمت 43,999 روپے مقرر کی گئی ہے، جو اسے ایک بہترین انتخاب بناتی ہے اُن صارفین کے لیے جو خوبصورتی، کارکردگی اور مناسب قیمت کو اہمیت دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 14 واں اجلاس، سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر گفتگو
بہتر بیٹری پرفارمنس
محمد زُہیر چوہان، ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹجی ویوو، نے کہا:
''Y19s Pro اُن تمام خصوصیات کو مزید بہتر بناتا ہے جن سے صارفین پہلے ہی محبت کرتے ہیں۔ یہ اُن افراد کے لیے بہترین انتخاب ہے جو ایک ہی ڈیوائس میں قابلِ بھروسہ کارکردگی، زیادہ اسٹوریج، اور جدید ڈیزائن چاہتے ہیں۔''
Y19s Pro6000 mAh کی زبردست بڑی بیٹری دی گئی ہے، جو کہ پچھلے ماڈل سے کہیں بہتر ہے، اور ایک ہی چارج پر زیادہ دیر تک استعمال کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ چاہے آپ نیویگیشن استعمال کر رہے ہوں، ٹک ٹاک دیکھ رہے ہوں، گیمز کھیل رہے ہوں یا پیاروں سے رابطے میں ہوں – Y19s Pro آپ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلتا ہے، یہاں تک کہ 9 گھنٹے کے لگاتار اور شدید استعمال کے بعد بھی 30فیصد بیٹری باقی رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا ریلیف، تفصیلات سامنے آگئیں
تیز چارجنگ کی سہولت
44W فلیش چارج کی بدولت یہ فون نہایت تیزی سے چارج ہوتا ہے – صرف 50 منٹ میں 20 فیصد سے 80 فیصد تک چارج ہو جاتا ہے تاکہ آپ بغیر کسی تاخیر کے اپنے کام پر واپس آ سکیں۔
ویوو کا 5 سالہ بیٹری ہیلتھ پروٹیکشن سسٹم اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ 1700 بار چارج-ڈسچارج سائیکل کے بعد بھی بیٹری کی کارکردگی 80فیصد تک برقرار رہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 میں بانی پی ٹی آئی کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتی؛ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کا اہم بیان
مضبوط اور محفوظ ڈیزائن
Y19s Pro کو خاص طور پر مضبوطی اور تحفظ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اس کا اینٹی ڈراپ ڈیزائن اسے اسکرین سے لے کر فریم تک محفوظ بناتا ہے۔
اس کے اندر ایک جامع کشننگ اسٹرکچر اور حرکت کو جذب کرنے والے مواد استعمال کیے گئے ہیں جو اتفاقی گرنے کی صورت میں اہم پرزوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اس مضبوط تعمیر نے SGS فائیو اسٹار ڈراپ ریزسٹنس سرٹیفکیشن اور ملٹری گریڈ سرٹیفیکیشن حاصل کی ہے، جو روزمرہ کے استعمال میں اعتماد میں اضافہ کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر صحافیوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین مقامات میں سے ایک
کیمرہ کی شاندار صلاحیت
فوٹوگرافی کے شوقین صارفین کے لیے Y19s Pro روزمرہ کے لمحات کو آسانی اور وضاحت کے ساتھ محفوظ کرنے کے لیے لیس ہے۔ اس کا 50 میگا پکسل کا ہائی-ڈیفینیشن مین کیمرہ ہر منظر میں صاف، شوخ اور تفصیلی تصاویر لیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دکی میں مسلح افراد نے 3 ٹرکوں کو فائرنگ کے بعد آگ لگادی
دلکش ڈیزائن
ویوو نے ہمیشہ ڈیزائن کے شعبے میں جدت دکھائی ہے، خاص طور پر اُن صارفین کے لیے جو فیشن اور انفرادیت کو پسند کرتے ہیں۔ Y19s Pro میں متعارف کروایا گیا ہے ڈائنامک لائٹ، جو پچھلے کیمرہ ماڈیول میں خوبصورتی سے مربوط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھاری جرمانے کی ادائیگی کے بعد برازیل میں ایکس پر پابندی ختم
رنگ اور قیمت کی دستیابی
Y19s Pro تین دلکش رنگوں میں دستیاب ہے:
- گلیشیئر بلیو
- پرل سلور
- ڈائمنڈ بلیک
vivo Y19s Pro پاکستان بھر میں 6GB RAM + 128GB اسٹوریج ورژن میں دستیاب ہوگا، جس کی قیمت روپے 43,999 مقرر کی گئی ہے۔ صارفین یہ ڈیوائس 19 جولائی سے خرید سکتے ہیں۔
خصوصی پیشکش
Zong 4G صارفین کے لیے ایک اضافی فائدہ – اگر وہ اپنی Zong سم کو سلاٹ 1 میں لگاتے ہیں، تو وہ حاصل کر سکتے ہیں 12GB مفت موبائل انٹرنیٹ (ہر ماہ 2GB، 6 ماہ تک)۔