فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ، میجر محمد انور کاکڑ شہید ہوگئے
تاریخی واقعہ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں بلوچستان کے سپوت میجر محمد انور کاکڑ شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی۔ کوہاٹ برانچ لائن: ایک تاریخی ریلوے لائن
شہید کی شناخت
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میجر محمد انور کاکڑ شہید کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے ہے، وہ بلوچستان میں تعینات تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نیلم جہلم پراجیکٹ کی بار بار بندش سے سالانہ کتنا نقصان ہورہا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف
کامیاب آپریشنز
انہوں نے فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف انتہائی اہم آپریشنز کامیابی سے سر انجام دئیے۔ میجر محمد انور کاکڑ شہید اس وقت بلوچستان میں ابلاغی جنگ میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے تھے۔
سوگواران
میجر محمد انور کاکڑ شہید کے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔ انہوں نے 10 سال سے زائد عرصہ تک پاک فوج میں دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔








