7 سال کے بعد سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے کامیاب انتخابات، خالد جمیل شمسی چیئر مین اور غلام عباس جمال صدرمنتخب

سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے کامیاب انتخابات
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے نامور صحافی اور کھیلوں کے معروف سرپرست تسلیم سلیم خمیسانی کی زیر نگرانی سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سات سال کے بعد کامیاب انتخابات کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 47 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں
نئے عہدیداران کا انتخاب
اس الیکشن میں خالد جمیل شمسی چیئر مین، غلام عباس جمال ایڈوکیٹ صدر، عامر شریف سیکریٹری اور کاشان خان خازن منتخب ہوئے۔ دیگر عہدیداروں میں کراچی کے زاہد ملک SVP، انٹرنیشنل ظفر اقبال نائب صدر، حیدر آباد کے نوید اختر، سکھر کے ارشد سعید، لاڑکانہ کے ساحر حسین، بحریہ کالج کی نصرت افضل خان، عامر شریف کراچی سیکریٹری، فیصل امجد علی خان کراچی ایسوسی ایٹ سیکریٹری، زعیمہ خاتون کراچی ایسوسی ایٹ سیکریٹری، کاشان احمد میر پور خاص خازن، مرکزی مجلس عاملہ میں امین پاشا کراچی، شعیب اختر حیدر آباد محمد اشرف یحیٰ کراچی، عبد الوحید بینظیر آباد، سرفراز احمد سکھر، غزالہ مظفر میر پور خاص، فائزہ عبد اللہ کراچی، لائبہ نثار بینظیر آباد جبکہ بینظیر آباد کے محمد یونس قریشی وائس چیئر مین، خیر پور کے خیر محمد بھا نبھن مشیر قانون منتخب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: حوثیوں کا حملہ، امریکی طیارہ بردار جہاز سے ایف 18 طیارہ سمندر میں گرنے کی وجہ سامنے آگئی
جنرل باڈی اجلاس
اس موقع پر جنرل باڈی کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ جس کی صدارت نائب صدر غلام محمد خان نے کی اور قائم مقام سیکریٹری طارق حسین نے پوری رپورٹ پیش کی۔ نو منتخب صدر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ نے اعلان کیا کہ اکتوبر میں منعقد ہونے والے وزیر اعظم کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے بعد اندرون سندھ کے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایک ایک انٹر کلبز ٹورنامنٹ منعقد ہوگا اور یہ سرگرمیاں مستقل جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی ٹیرف وار، پاکستان نقصان سے بچنے کیلئے کیا کرے گا؟ فچ نے ایسی پیشگوئی کر دی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا
باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر
انہوں نے سکھر اور لاڑکانہ میں باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر کیلئے ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے وعدہ کیا کہ وہ سکھر اور لاڑکانہ کے میئرز سے ذاتی ملاقات کر کے باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر کروائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سے متعلق کیس؛ سلمان اکرم راجہ اور ججوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ
پیش ہونے والے خیالات
اس موقع پر حیدر آباد کے شعیب اختر، سکھر کے سرفراز احمد، لاڑکانہ کے ساحر حسین نے بھی خطاب کیا اور اندرون سندھ کے کھلاڑیوں کی جانب سے سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی حمایت
اس موقع پر غلام محمد خان نے اعلان کیا کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن جس کے صدر بریگیڈیئر افتخار منصور اور سیکریٹری خالد بشیر ہیں، وہ ان انتخابات کو تسلیم کریں۔ ہم کسی بھی صورت میں متوازی ایسوسی ایشن بنانا چاہتے ہیں نہ بننے دینا چاہتے ہیں۔ ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔ باسکٹ بال کھیل کے فروغ میں نیک نیتی سے ہمارا ساتھ دیا جائے۔ کراچی اور سندھ میں باسکٹ بال کھیل کی سرگرمیاں ملک بھر سے کہیں زیادہ ہیں۔ سندھ میں باسکٹ بال کے فروغ کے لئے نہایت تندہی سے کام ہورہا ہے، اس میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔