ایف 8 روڈ کی وائرل تصویر اے آئی جنریٹڈ نکلی۔

بارشوں کے بعد ایف 8 کی سڑک کی حالت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر اوتدار میں حالیہ بارشوں کے دوران یہ خبریں سامنے آئیں کہ ایف 8 کی سڑک تعمیر کے صرف 48 دن بعد ہی بیٹھ گئی۔ اس خبر کے ساتھ ایک ٹوٹی سڑک کی تصویر بھی بہت زیادہ وائرل ہوئی لیکن یہ اے آئی جنریٹڈ تصویر تھی، جس کو لوگ حقیقی تصویر سمجھ کر شیئر کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں زبردست کمی
جعلی تصویر کی وضاحت
یہ تصویر بزنس بائٹس نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ کی طرف سے شیئر کی گئی تھی جس نے انتباہ بھی لکھا تھا کہ یہ مصنوعی ذہانت سے تخلیق کی گئی تصویر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ عاشق آٹزم سینٹر کے پراجیکٹ کا جا ئزہ لینے پہنچ گئیں ، تعمیراتی معیاراور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
وزیر مملکت کا بیان
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بھی اس تصویر کو جعلی قرار دیا اور ایک ویڈیو شیئر کرکے بتایا کہ پراجیکٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
سینیٹر طلال چوہدری کا ٹوئٹ
It’s a fake picture circulating on Social Media.
Please watch Yesterday Night’s video of
Recep Tayyip Erdogan Interchange
The project comprised of 2 Structures (Underpass and Flyover) at 9th avenue/ Jinnah Avenue junction. https://t.co/T62tIuCK3F pic.twitter.com/u0mTfEI6U2— Senator Tallal Chaudry (@TallalPMLN) July 18, 2025