کراچی سے کینجھر جھیل جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 6 افراد جاں بحق
تازہ ترین حادثہ ٹھٹھہ میں
ٹھٹھہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سے کینجھر جھیل جانے والی بس ٹھٹھہ کے قریب کھائی میں گر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی اے پی یو اے ای کے زیر اہتمام بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، 23 ٹیموں کی شرکت
حادثے میں جانی نقصان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ درسگاہ محمد علی کے مقام پر بس تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان میں خاتون کے گھر سے 100 کے قریب مردہ بلیاں برآمد
متاثرہ افراد کا پس منظر
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کینجھر جھیل پکنک منانے جا رہے تھے، تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ہے۔
خیرپور میں مزید حادثہ
ادھر خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے، کوچ کراچی سے مانسہرہ جا رہی تھی، حادثہ بارش میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔








