خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، اپوزیشن کا احتجاج
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ملتوی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان لڑ پڑے، بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کیلئے اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت 2 گھٹنے 24 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، شیر علی ارباب کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر سپیکر نے گنتی کی ہدایت کر دی ہے۔
کورم نا مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے دفاعی تجزیہ کار نے بھی پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کر لیا
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا بائیکاٹ
ادھر وزیر قانون آفتاب عالم نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہمارے ارکان ناراض ہیں، اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پریس کلب کے سامنے دھرنا دینے والوں نے قلات بس حملے میں شہید ہونے والوں کیلئے ایک لفظ نہیں کہا: جان اچکزئی
حلف برداری کی پابندیاں
خیبرپختونخوا اسمبلی کا صبح 9 بجے طلب کیا گیا تھا، کورم پورا نہ ہوا تو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری خطرے میں پڑ جائے گی۔
کے پی اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب 25 ارکان سے آج حلف لیا جانا ہے جس میں 21 خواتین اور 4 اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
منتخب ارکان کی فہرست
حلف اٹھانے والوں میں جمعیت علماء اسلام اور ن لیگ کی 7، 7 خواتین، پیپلزپارٹی کی 4 خواتین شامل ہیں۔ اے این پی کی 2 اور پی ٹی آئی کی ایک خاتون سے بھی حلف لیا جائے گا، جے یو آئی کی دو اقلیت نشست پر منتخب اراکین عسکر پرویز اور گورپال سنگھ سے بھی حلف لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مزید آٹھ آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کی منظوری: کیا بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی؟
مہمانوں کے لئے پابندیاں
ن لیگ کے سریش کمار اور پیپلزپارٹی کے کوٹے پر منتخب بہاری لالا بھی حلف اٹھائیں گے، اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانچ ہزار سے پانچ لاکھ تک کا جرمانہ، سندھ پولیس کا ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے اصلاحات کا اعلان
اپوزیشن لیڈر کی رائے
اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں اگر کورم کی نشاندہی کی گئی تو ہمارے پاس آپشن ہے، حلف برداری ہوگی، اگر نہیں ہوتی تو یہ پی ٹی آئی ہے کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اور حکومت کا فارمولہ طے ہے، اگر آج یا کل حلف نہ لیا گیا تو عدالت جائیں گے۔
سینیٹ الیکشن سے متعلق گفتگو
ڈاکٹر عباد اللہ نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں ہماری بات حکومت سے ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے کارکن اگر ناراض ہیں یہ ان کا مسئلہ ہے، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہم اپنے موقف پر قائم ہیں۔








