خیبرپختونخوا اسمبلی میں منتخب ارکان کی حلف برداری نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈر کا عدالت جانے کا اعلان

پشاور میں اپوزیشن لیڈر کا عدالت جانے کا اعلان
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور
اجلاس کے ملتوی ہونے پر ردعمل
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کے پی کے اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئینی کام میں تاخیر کی جارہی ہے، یہ اسمبلی کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ تھوڑی بہت بچی ہوئی سیاسی سپیس کو کسی اور کے حوالے نہ کردیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں سیاسی نابالغ لوگ ہیں اور یہ ایک آئینی کام نہیں کررہی، یہ کیسی جمہوریت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سر جھکا آنسو بہے اور آگیا لب پر درود۔۔۔
عدالت میں درخواست دینے کا عزم
ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ صوبے کی حکومت کے پاس جو لوگ ہیں وہ سیاسی نابالغ ہیں، ہم عدالت جائیں گے اور چیف جسٹس سے درخواست کریں گے۔ اگر ابھی حلف برداری نہیں ہوئی تو شام کو بھی ہو سکتی ہے۔ ڈیڑھ سال سے یہاں منتخب ارکان سے حلف نہیں لیا جا رہا، چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ کسی کو حلف لینے کے لیے نامزد کریں۔
سینیٹ انتخابات کا موضوع
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات بھی ہوں گے اور حکومت و اپوزیشن کا سینیٹ کے لیے فارمولا برقرار ہے۔ ہمارے مذاکرات لیڈر آف دی ہاؤس اور پارٹی قائدین سے ہوئے ہیں، ہم چیف جسٹس کو درخواست دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی میں لیڈر کون ہے، یہ پتہ نہیں چلتا۔