پنجاب میں اسکول آن ویل اور موبائل لائبریری شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں تعلیمی منصوبے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں ”سکول آن ویل“، ”موبائل لائبریری آن ویل“ اور”موبائل لائبریری“ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کیلئے بیرسٹر گوہر اڈیالہ جیل پہنچ گئے
وزیراعلیٰ کی منظوری
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سکول آن ویل کی اصولی منظوری دے دی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکول آن ویل، لائبریری آن ویل اور دیگر منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے نجم الحسن شانتو نے کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
سکول آن ویل کی خصوصیات
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ سکول آن ویل دوردراز اور دشوار گزار علاقوں میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرے گا۔ سکول آن ویل الیکٹرک رکشے میں بنایا جائے گا، رکشے کی چھت پر سولر پینل لگائے جائیں گے۔ سکول آن ویل میں موجود ٹیچر کسی گلی محلے یا بستی میں چھتری نما سائبان کے نیچے فولڈنگ کرسیاں لگائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود گھر اور پارٹی سے مائنس ہوگیا ، عظمیٰ بخاری
تعلیمی مواد کی فراہمی
انہوں نے کہا کہ سکول آن ویل میں پڑھنے والے بچوں کو کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی۔ سکول آن ویل میں ننھے بچوں کی دلچسپی کیلئے پینٹنگ کا سامان بھی موجود ہوگا، اور مختلف ایجوکیشنل ٹوائز بھی رکھے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر کی موت کیسے ہوئی؟ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
لائبریری آن ویل پراجیکٹ
بریفنگ میں کہا گیا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بچوں کیلئے لائبریری آن ویل پراجیکٹ بھی شروع کرے گا۔ یہ لائبریری مختلف علاقوں میں جا کر بچوں کو کتابیں پڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس؛ وزیراعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش
کتابوں کا انتخاب
مزید بتایا گیا کہ لائبریری آن ویل کے ذریعے بچوں کو نصاب کے علاوہ دیگر کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی۔ یہ لائبریری کارٹون سے مزین منی وین میں قائم کی جائیں گی اور کسی بھی میدان، گراؤنڈ یا کھلی جگہ پر سٹیشن کیا جا سکے گا۔
موبائل لائبریری کا منصوبہ
دوران بریفنگ بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے "پڑھو گے تو بڑھو" کے ویژن کے مطابق موبائل لائبریری پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا۔ جدید ترین بس کے اندرقائم موبائل لائبریری میں بچوں کے بیٹھنے کیلئے چیئرز اور ٹیبل بھی میسر ہوں گی، اس میں اردو، انگریزی اور سائنس کی بکس کے علاوہ میگزین بھی رکھے جائیں گے۔