سردار اخترمینگل کو کوئٹہ سے دبئی جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا

سردار اختر مینگل کی بیرون ملک سفر پر پابندی
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا
پرواز سے آف لوڈ کرنے کا واقعہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، اختر مینگل کو کوئٹہ سے دبئی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اختر مینگل کا نام پی این آئی ایل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور: سسرال والوں کا ناروا سلوک، خاتون 3 کمسن بچیوں کے ساتھ نہر میں کود گئی
اختر مینگل کا ٹوئٹ
سردار اختر مینگل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں دبئی جا رہا تھا لیکن مجھے آف لوڈ کر دیا گیا، امیگریشن سٹاف نے بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے۔
I was traveling to Dubai from Quetta was off loaded Immigration staff informed that my name has been put in provisional national identification list (PNIL)
— Akhtar Mengal (@sakhtarmengal) July 20, 2025
ثنا اللہ بلوچ کی مذمت
دوسری جانب سابق سینیٹر ثنا اللہ بلوچ نے سردار اختر مینگل کو طیارے سے اتارے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔