میر خلیل الرحمان کا انتقال ہوا تو ایک رپورٹر وفاداری ثابت کرنے کیلئے قبر میں لیٹ گیا تھا: وسعت اللہ خان

اسلام آباد کی دلچسپ خبر
اسلام آباد(ویب ڈیسک) لوگ اپنی وفاداریاں ثابت کرنے کے لیے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ سینئر صحافی وسعت اللہ خان نے بھی سنایا ہے۔
ایک عہدے کی کوشش
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسعت اللہ خان کا کہنا تھا کہ "میر خلیل الرحمان(جنگ اخبار کے مالک) کا انتقال ہوا تو ایک رپورٹر اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لیے ان کی قبر میں لیٹ گیا تھا کہ پہلے مجھ پر مٹی ڈالو، پھر اسے ڈانٹ کر قبر سے نکالا گیا تھا۔"
سوشل میڈیا پر ردعمل
میر خلیل الرحمان کا انتقال ہوا تو ایک رپورٹر اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لیے ان کی قبر میں لیٹ گیا تھا کہ پہلے مجھ پر مٹی ڈالو پھر اسے ڈانٹ کر قبر سے نکالا گیا تھا ! وسعت اللہ خان ۔۔۔
کون تھا ؟؟ pic.twitter.com/L9MT3JGcQI— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) July 19, 2025
دیگر صحافیوں کی رائے
ان کی گفتگو پر مبنی ٹوئیٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صحافی و یوٹیوبر اسد علی طور نے لکھا کہ "وہ عظیم رپورٹر اب جنگ اخبار میں اب ایک بڑا عہدہ رکھتے ہیں!"
وہ عظیم رپورٹر اب جنگ اخبار میں اب ایک بڑا عہدہ رکھتے ہیں! https://t.co/cwQi3JTi7V
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) July 19, 2025