پیپلز پارٹی نے کراچی کو تباہ کیا، اجرک کی آڑ میں لوٹ مار کا دھندا شروع کردیا : فاروق ستار

فاروق ستار کا پیپلز پارٹی پر تنقید
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ کردیا ، آپ نے اجرک کی آڑ میں لوٹ مار کا دھندا شروع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں 17 سالہ لڑکی کے بطور سروگیٹ 50 برس کے شخص کے جڑواں بچوں کو جنم دینے پر ہنگامہ
کراچی کی حالت زار
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ کردیا ہے، لیاری میں ایک عمارت گر گئی، جو لوگ بچ گئے تو ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ مخدوش عمارتوں کے حوالے سے 20،25 سال پرانی پالیسی ہے، عمل نہیں ہوتا، ایس بی سی اے والے بھی اس سسٹم کا حصہ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے 2 ایس 400 تباہ ہوئے، 2 مزید روس سے خرید رہے ہیں: بھارتی نائب آرمی چیف کا اعتراف
اجرخ والی نمبر پلیٹ کا اجرا
’’جنگ‘‘ کے مطابق فاروق ستار نے کہا کہ اچانک اجرک والی نمبر پلیٹ کا اجرا ہوا، کراچی میں 65 لاکھ کے قریب گاڑیاں ہیں، ان میں سے 40 سے 45 لاکھ موٹرسائیکلیں ہیں۔ گورنر نے کہا کہ اجرک سندھ کی تہذیب اور عزت کی علامت ہے، لیکن اس کی آڑ میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے تو کیا یہ اس کی تذلیل نہیں؟
ٹریفک اہلکاروں کی تعیناتی
اندرون سندھ سے ہزاروں ٹریفک اہلکار لائے گئے ہیں، مقصد کراچی والوں کو لوٹنا ہے۔ کراچی میں انہیں فری ہینڈ دیا گیا ہے، جبکہ اندرون سندھ میں ایک فیصد گاڑیوں پر بھی اجرک والی نمبر پلیٹ نہیں اور نہ ہی چالان ہو رہا۔ اگر نمبر پلیٹ لوگوں کو دینی ہے تو انہیں مفت دیں۔