روس کے ساحل پر 3 بڑی شدت کے زلزلے، سونامی الرٹ جاری

روس میں زلزلوں کا سلسلہ
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے ساحل پر 3 بڑی شدت کے زلزلوں کے بعد سونامی الرٹ جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یو این سلامتی کونسل کی صدارت؛ پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پرعزم ہے: اسحاق ڈار
زلزلوں کی شدت
’’جنگ‘‘ کے مطابق روس کے کمچٹکہ ریجن کے مشرقی ساحل پر 5، 6.7 اور 7.4 شدت کے 3 زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔ امریکی نیشنل سونامی سینٹر نے ہوائے کے جزائر کے لیے سونامی کا الرٹ منسوخ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا، کاروبار زندگی مفلوج، شہری پریشان
سونامی کی خطرناکی
یاد رہے کہ سونامی ایک ایسی قدرتی آفت ہے جو شاذ و نادر ہی آتی ہے لیکن اس کے آنے کے بعد شہر کے شہر اجڑ جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر 6.5 کی شدت سے آنے والے بڑے زلزلوں کے سبب سمندر کے نیچے ٹیکٹونک پلیٹیں حرکت میں آتی ہیں، زیرِ آب یہ اچانک حرکت سونامی کی لہروں کا سبب بنتی ہیں۔
پچھلے 100 سال کی تاریخ
گزشتہ 100 سال میں 58 سونامی آ چکے ہیں، جن میں لاکھوں افراد اور جانور اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔