قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کا شکریہ کہ اس نے ایک ایڈونچر سے پوری پاکستانی قوم کو یکجا کردیا: مصطفیٰ کمال
برآمد شدہ اسلحہ
مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
پاک فوج کی عزم
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔