پڑھوگے تو بڑھو گے۔۔۔ پنجاب میں ”سکول آن ویل“ اور ”موبائل لائبریری آن ویل“ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا شاندار تعلیمی منصوبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ’’پڑھوگے تو بڑھو گے‘‘۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فروغ تعلیم کیلئے شاندار اور منفرد منصوبہ شروع کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: کورنگی میں لگی آگ کی شدت تاحال برقرار، گیس کی جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل
سکول آن ویل کا آغاز
پنجاب میں ”سکول آن ویل“، ”موبائل لائبریری آن ویل“ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکول آن ویل دوردراز اور دشوار گزار علاقوں میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں گے۔ یہ الیکٹرک رکشے میں بنایا جائے گا، رکشے کی چھت پر سولر پینل لگائے جائیں گے۔
سکول آن ویل میں موجود ٹیچر کسی گلی محلے یا بستی میں چھتری نما سائبان کے نیچے فولڈنگ کرسیاں لگائیں گے۔ بچوں کو پڑھائی کے لئے کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی۔ ننھے بچوں کی دلچسپی کیلئے پینٹنگ کا سامان اور مختلف ایجوکیشنل ٹوائیز بھی فراہم کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کا کھیل بے نقاب، بھارتی عوام جاگ اُٹھی، استعفوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، خاتون نے کھری کھری سنا دیں : ویڈیو دیکھیں
لائبریری آن ویل کا منصوبہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سکول آن ویل کی اصولی منظوری دے دی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بچوں کیلئے لائبریری آن ویل پراجیکٹ بھی شروع کرے گا۔ یہ پروگرام مختلف علاقوں میں جا کر بچوں کو کتابیں پڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی۔
لائبریری آن ویل کے ذریعے بچوں کو نصاب کے علاوہ دیگر کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی۔ یہ منصوبہ کارٹون سے مزین منی وین میں قائم کی جائے گی، جو کسی بھی میدان، گراؤنڈ یا کھلی جگہ پر سٹیشن کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے اسکواڈز کی مشاورت مکمل، کون ان اور کون آؤٹ ہوگا؟
موبائل لائبریری کا آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ’’پڑھو گے تو بڑھوگے‘‘ کے ویژن کے مطابق موبائل لائبریری پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا۔ جدید بس کے اندر قائم موبائل لائبریری میں بچوں کے بیٹھنے کیلئے چیئراور ٹیبل بھی میسر ہوں گے۔ اس میں اردو، انگلش، سائنس کی بکس کے علاوہ میگزین بھی رکھے جائیں گے۔
تفصیلی بریفنگ
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکول آن ویل، لائبریری آن ویل اور دیگر منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔