ملک میں سیکیورٹی فورسز اور لیویز کا مشترکہ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 2 ٹھکانے تباہ، 9 دہشت گرد ہلاک، 8 گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

ملاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملاکنڈ میں درگئی کے علاقہ مہردے میں سیکیورٹی فورسز اور لیویز کے مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک جبکہ 8 کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دیکھیں گے کتنی سرکاری رہائش گاہوں پر ریٹائرڈ ججز قابض ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ

آپریشن کی تفصیلات

آئی ایس پی آر کے مطابق 16 سے 20 جولائی 2025 تک سیکیورٹی فورسز کی طرف سے ضلع ملاکنڈ میں پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق ہے،صدر رجب طیب اردوان کا ترک پارلیمنٹ میں خطاب

آپریشن کے نتائج

4 دنوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مہارت کے ساتھ خوارج کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کیا گیا، جب کہ 8 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کو زارا نور عباس کے ڈانس کی تعریف کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

نقصانات اور برآمدات

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کے زیر استعمال 2 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور ریاست کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

مستقبل کی کارروائیاں

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے، قوم کے ساتھ مل کر، ملک سے انڈین سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...