ہارس ٹریڈنگ کو ڈونکی ٹریڈنگ کہتا ہوں، گھوڑا ایک بڑا قابل عزت جانور ہے ، علی امین گنڈا پور

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اجلاس

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ علی مین گنڈاپور، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباداللہ اور اسپیکر بابر سلیم سواتی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی، فی تولہ 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے کا ہوگیا

میڈیا سے گفتگو

اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دھوکا دہی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ایچ بی ایل کے برانچ مینجر کا تاندلیانوالہ میں خاتون کے ساتھ فراڈ، بینک انتظامیہ سچ جاننے کے باوجود خاموش

ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے تبصرہ

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کو ڈونکی ٹریڈنگ کہتا ہوں، گھوڑا ایک بڑا قابل عزت جانور ہے؛ میں خود گھوڑوں کا بہت شوقین ہوں۔ دیکھا جائے تو گدھا بھی خدمت کرنے والا جانور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرے والد کو ایسپرگر سنڈروم ہے، بل گیٹس کی بیٹی کا انکشاف

سینیٹ میں خرید و فروخت کا مسئلہ

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ میں خرید و فروخت اس سے بھی گھٹیا کام ہے۔ فیصلہ کیا ہے کہ سینٹ میں خرید و فروخت نہیں ہونی چاہیے۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار اتنا اچھا فیصلہ ہورہا ہے، اس سے پہلے پنجاب سینیٹ انتخابات میں ہم نے یہی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقی کرکٹر کا منشیات کیس، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

پی ٹی آئی کی حکمت عملی

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو فیصلہ کیا تھا، اسی فارمولے پر عمل کریں گے۔ عدالتی احکامات کے مطابق مخصوص نشستوں کے منتخب اراکین گورنر ہاؤس میں حلف لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پی ٹی آئی دور میں 310 گاڑیاں غیر قانونی خریدنے کا نیا سکینڈل سامنے آ گیا

ناراض امیدواروں کے خلاف کارروائی

ان کا کہنا تھا کہ ناراض امیدواروں کے خلاف پارٹی کارروائی کرے گی۔ بانی پی ٹی آئی کے فیصلہ کی نفی بانی پی ٹی آئی کی نفی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارتی فوج کو ایکسپوز کردیا : عظمیٰ بخاری

اپوزیشن کے ساتھ اتحاد

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے اتحاد صرف سینیٹ انتخابات تک ہے۔ اپوزیشن کے ساتھ پہلے 8 اور 3 کے فارمولے پر اتفاق ہوا تھا۔ ہمارے امیدواروں کی جانب سے کاغذات واپس نہ لینے سے ہمیں نقصان ہوا، اب ہمیں 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی۔

نتیجہ

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جو بھی ہورہا ہے، وہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر ہورہا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...