بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل عیدالاضحیٰ سے 4 یا 5 دن پہلے کیا گیا : صحافی زاہد گشکوری

کوئٹہ میں غیرت کے نام پر قتل
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں ایک جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ اس حوالے سے صحافی زاہد گشکوری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر ذرائع کے حوالے سے تفصیلات شیئر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے اپنے بی ٹو اسٹیلتھ طیارے منتقل کردیئے
واقعہ کی تفصیلات
زاہد گشکوری کے مطابق یہ واقعہ جون کے پہلے ہفتے میں عید سے چند روز قبل پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات میں علاقے کا نام دِگاری (کوئٹہ) بتایا گیا ہے، تاہم اس کی حتمی تصدیق ابھی باقی ہے کہ آیا یہ واقعہ واقعی دِگاری میں پیش آیا یا کوہلو، ہرنائی یا مستونگ کی سرحدی حدود میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کو اسلحہ برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے میں بری کر دیا گیا
قتل کا وقت اور مقتولین کی شناخت
تاحال غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دونوں کو عیدالاضحیٰ سے چار یا پانچ دن قبل قتل کیا گیا۔ مقتول مرد کا نام احسان سمالانی بتایا گیا ہے، جبکہ لڑکی کا اصل نام تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔ سوشل میڈیا پر زیرک اور شیتل جیسے فرضی نام استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ شناخت چھپائی جا سکے۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی کے بھائی جلال نے فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی ثانیہ عاشق کا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر نشتر ٹاؤن لاہور کا دورہ
لڑکی کی پس منظر اور صورتحال
صحافی کے مطابق لڑکی کا تعلق ستک زئی قبیلے سے ہے، جو کوہلو (بولان)، مچھ (بولان)، دِگاری (کوئٹہ) اور دیگر علاقوں میں آباد ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں شادی شدہ تھے اور ان کے درمیان مبینہ ناجائز تعلقات تھے۔ تقریباً ایک سے ڈیڑھ سال قبل ان کے خاندانوں نے جرگہ کے ذریعے معاملہ طے کیا تھا، جس کے تحت احسان سمالانی کو علاقے سے نکال دیا گیا تھا اور اسے دوبارہ وہاں نظر نہ آنے کی شرط دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وریندر سہواگ نے امپائرز کو رشوت دینے کا انکشاف کر کے کرکٹ حلقوں میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا
واقعہ کے بعد کی صورتحال
تاہم جون میں عید سے کچھ روز قبل احسان علاقے میں دیکھا گیا، جس پر مقامی افراد نے اس کا پیچھا کیا اور پکڑ لیا۔ بعد ازاں لڑکی کو اس کے گھر سے نکالا گیا، اور دونوں کو یا تو دِگاری یا کولپور کے قریب پہاڑ کے دامن میں لے جا کر قتل کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر دعوے
دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ ان دونوں نے پسند کی شادی کی تھی جس کی وجہ سے انہیں غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔