وکٹ مشکل تھی ، بنگلہ دیش سے شکست کے بعد کپتان سلمان آغا کا بیان

سلمان علی آغا کا میچ کے بعد بیان

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہم نے کم سکور بنائے جس کی وجہ سے ہمیں شکست ہوئی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھی شروعات کی لیکن وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔ ظاہر ہے ہم اس پر بیٹھ کر بات کریں گے، اور اگلے میچ میں ہمیں بہتر کھیلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کریک ڈاون میں تیزی، ایک دن میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد تارکین وطن کو افغانستان بھیج دیا گیا

بنگلہ دیش کی پچ پر کھیلنے کی توقعات

انہوں نے کہا کہ جب بھی آپ بنگلہ دیش آتے ہیں، تو ایسی ہی پچ کی توقع رکھتے ہیں، بنگلہ دیش میں زیادہ بہتر وکٹیں مشکل سے ہی ملتی ہیں۔ ہم اس کے لیے تیار تھے، لیکن ہم معیار کے مطابق نہیں کھیل سکے۔ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں سنگل اور ڈبلز زیادہ لینے چاہئیں تھے۔ ہم اس پہ بیٹھ کر بات کریں گے۔

بولنگ کی کارکردگی پر تبصرہ

کپتان نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی، کیونکہ جب آپ 111 کا ہدف بچا رہے ہوں تو آپ کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے اچھی بولنگ کی۔ اصل مسئلہ ہماری بیٹنگ کا ہے، ہمیں اگلے میچ میں بہتر بیٹنگ کرنی ہوگی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...