ایک آدھا انڈہ خراب ہوتا ہے جس کی وجہ سے سب خراب ہوجاتا ہے، پاک بھارت ٹاکرا نہ ہونے پر شاہد آفریدی کا پہلا ردعمل

شاہد آفریدی کا بیان
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ چیمپینز لیگ میں پاک بھارت ٹاکرا نہ ہونے پر کہا ہے کہ صرف ایک آدھ لڑکے کی وجہ سے یہ فیصلہ ہوا ہے اور اس پر بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہت مایوسی ہوئی ہے کیونکہ وہ کھیلنا چاہتے تھے۔ اگر مجھے پتہ ہوتا کہ یہ میری وجہ سے ہورہا ہے تو میں گراونڈ نہ جاتا لیکن کرکٹ ہونی چاہیے کیونکہ سپورٹس سب سے بڑی ہے۔ اگر کسی ایک آدھ نے کہا تھا کہ میں نے پاکستان کے خلاف نہیں کھیلنا تو وہ باہر بیٹھ جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، علیمہ خان کے علاوہ ۲ بہنوں کو اجازت مل گئی
ملک کی شرمندگی اور میچ کی اہمیت
ان کا کہنا تھا کہ ایک آدھا انڈہ خراب ہوتا ہے جس کی وجہ سے سب خراب ہوجاتا ہے، ہمیں اپنے ملک کے لیے شرمندگی کا باعث نہیں بننا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اعلان
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی کمی
ورلڈ چیمپینز لیگ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ نہ ہونے پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ میچ نہیں ہوسکا، اگر آج ہم گراونڈ میں ہوتے اور سترہ اٹھارہ ہزار لوگ سٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہوتے تو کافی اچھا ہوتا، فینز کو یقینی طور پر مایوسی ہوگی۔
سپورٹس ڈپلومیسی کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک دوروں کے دوران بھارتی لوگوں سے بہت اچھے انداز میں بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو قریب لانے کے لیے سپورٹس ڈپلومیسی ایک اچھی آپشن ہے لیکن اگر اس میں بھی سیاست آجائے گی تو پھر ہم آگے کیسے بڑھیں گے۔ اگر ہم ساتھ نہیں بیٹھیں گے، بات چیت نہیں کریں گے تو ایشوز مزید بڑھیں گے۔