یہ غیرت نہیں، کھلا قتل اور بے غیرتی کی انتہا ہے، بلوچستان واقعے پر تحریک انصاف کا رد عمل

پی ٹی آئی کی بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی مذمت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

شفافیت کی ضرورت

ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اس بربریت، وحشت اور حیوانیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے، یہ غیرت نہیں، کھلا قتل اور بےغیرتی کی انتہا ہے۔ ہر سال خواتین کو اپنی مرضی سے جینے کی سزا دی جاتی ہے۔ریاست اور نظام دونوں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، جہاں خواتین کو تحفظ دینے کے بجائے قبائلی انا، مردانگی کے زہریلے معیار اور سرداری روایات کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عورتوں کے حقوق کی پامالی

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ شرمناک ہے کہ آج بھی پاکستان میں عورت کا اپنی پسند سے شادی کرنا اس کی موت کی وجہ بن سکتا ہے۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت کی ترجیحات میں نہ دہشتگردی کے خاتمے کا ارادہ نظر آتا ہے اور نہ ایسے وحشیانہ واقعات پر کوئی سنجیدہ اقدامات دکھ رہے ہیں۔

انتہائی سزاؤں کا مطالبہ

ہم عدالتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت سزائے موت دی جائے بلکہ اس سے بڑھ کر کوئی سزا ہے تو وہ دی جائے۔ اس طرز کے سرداری فیصلوں، جرگوں اور غیر آئینی ٹکری سسٹم کو فوری ختم کیا جائے۔خواتین کے حقِ زندگی اور آزادی کو آئینی تحفظ دیا جائے۔

تازہ ترین واقعہ

واضح رہے کہ بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے ایک جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق واقعہ عیدالاضحیٰ سے کچھ دن پہلے پیش آیا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...