خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر کامیاب 25 ارکان نے حلف اٹھالیا

خیبرپختونخوا اسمبلی میں حلف برداری
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر کامیاب 25 ارکان نے حلف اٹھا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ترک وزیر دفاع کی زیرقیادت اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات
اجلاس کی تفصیلات
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں آج مخصوص نشستوں پر کامیاب 25 ارکان حلف نہیں اٹھا سکے تھے۔ اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر سپیکر بابر سلیم سواتی نے اجلاس 24 جولائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر چیف کے سابق امیدوار جواد سعید کو بغاوت کے جرم میں عمر قید کی سزا کا انکشاف
اپوزیشن کا موقف
اس معاملے پر اپوزیشن جماعتیں پشاور ہائی کورٹ پہنچیں اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے حلف برداری کے لیے گورنر کو نامزد کیا۔ تاہم اب مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وائٹ بال کی کپتانی محمد رضوان کے حوالے: بابر نے کہا وہ کپتانی نہیں چاہتے۔
تقریب حلف برداری
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی۔ جے یو آئی کی 7 خواتین اور 2 اقلیتی ارکان، مسلم لیگ ن کی 7 خواتین اور ایک اقلیتی رکن نے حلف اٹھایا۔ پیپلز پارٹی کی 4 خواتین اور ایک اقلیتی رکن اور اے این پی کی 2 اور پی ٹی آئی کی ایک خاتون حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
اسمبلی کے اراکین کی تعداد
خیبرپختونخوا اسمبلی میں 145 اراکین کی تعداد مکمل ہوگئی۔