عدالتی حکم پر مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کا حلف لے کر کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، گورنر کے پی

گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کا حلف لے کر کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ گورنر ہاؤس میں مخصوص نشستوں پر اراکین کی تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نے کوئی بھی غیر قانونی کام نہیں کیا بلکہ پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرکے مخصوص نشستوں پر ممبر صوبائی اسمبلی سے حلف لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فتنہ گروہ کی پسپائی سے عوام کو ریلیف دینے کے معاملات میں مزید تیزی آئے گی: وزیر اعظم

پی ٹی آئی کے اقدامات پر تبصرہ

گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی نے کورم کی نشاندہی کرکے ایک نئی کہانی شروع کی، ان کا کہنا تھا کہ آج جو انہوں نے کیا، کل یہ ان کے ساتھ ہوگا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر ہم سینٹ کی کئی سیٹیں لے سکتے ہیں، جس کے لیے افہام و تفہیم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کے ساتھ ملکر 6، 7 سینیٹ کی نشستیں جیت سکتے ہیں۔

ماضی کے تجربات

گورنر کے پی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود اے ٹی ایم کے لیے جلوس نکالا، وہ جلوس اب کہاں ہیں؟ گورنر کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی حلف برداری کی تقاریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی ہیں، جس میں گنڈا پور سمیت حکومت میں موجود لوگ شریک ہوئے ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...