پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے پولنگ جاری، 4 امیدوار مدمقابل

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ کا آغاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی اور ہارڈنڈ دی اسٹیٹ کمیٹی کا اجلاس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید اسلحہ اور ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں: وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ
پولنگ کے اوقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی جو کہ شام 4 بجے تک جاری رہے گی، نشست پر 4 امیدوار مدمقابل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سخت ایکشن، نشتر ہسپتال کے ایم ایس سمیت 6 ڈاکٹروں اور ہیڈ نرس معطل، ایڈز سے متاثرہ مریضوں کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
امیدواروں کی تفصیلات
مسلم لیگ ن کی جانب سے چیف وہپ رانا ارشد کو پولنگ ایجنٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے رانا شہباز پولنگ ایجنٹ کے فرائض سر انجام دیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مہر عبدالستار ہیں جبکہ خدیجہ صدیقی اور اعجاز منہاس آزاد امیدوار ہیں، کامیابی کے لئے 185 ووٹ درکار ہیں۔ حکومتی امیدوار کو 261 جبکہ اپوزیشن کو 108 ووٹوں کی حمایت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم شام کی نئی انتظامیہ کی فوجی ٹریننگ کیلئے تیار ہیں ترکی نے پیشکش کردی
پنجاب اسمبلی کی نشستوں کا جائزہ
پنجاب اسمبلی میں کل نشستوں کی تعداد 371 ہے جبکہ دو نشستیں خالی ہیں، الیکشن کیلئے کل ووٹوں کی تعداد 369 ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے کل ووٹوں کی تعداد 229، پیپلز پارٹی کے 16، مسلم لیگ ق کے ووٹوں کی تعداد 11 ہے، جبکہ مسلم لیگ ضیاء کا ایک ووٹ ہے۔
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ووٹوں کی تعداد 27 ہے، سنی اتحاد کونسل کے 76 ووٹ ہیں، جبکہ تحریک لبیک پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کا ایک ایک ووٹ ہے، اس کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی کے 7 ووٹ ہیں۔
وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست
یاد رہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔