مون سون کا چوتھا سپیل: پنجاب بھر میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے باعث آج سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نور خان بیس پر حملے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے، پاکستان زندہ باد کے نعرے
پی ڈی ایم اے کی پیشگوئی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہے گا اور گزشتہ بارشوں کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایسے محسوس ہورہا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی مریم نواز کے کنٹرول میں ہے”حماد حسن
شدید بارشوں کی پیشگوئی
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی،اس کے علاوہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووار، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مصنوعی انسانی اعضاء کی ٹیکنالوجی ”بایونکس“ کا آغاز،وزیراعلیٰ مریم نوازنے6سالہ بچے کو مصنوعی بازو لگوادیئے
جنوبی پنجاب میں بارش کا امکان
پنجاب کے جنوبی علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو وار روم فعال ہوگیا،مانیٹرنگ شروع، عملہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے موجود رہے گا۔
سیلاب کا خطرہ
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے سیلاب کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا
انتظامیہ کی ہدایات
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے، علاوہ ازیں دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 20 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا، جبکہ تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 خوارج ہلاک
انتظامی اقدام
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دریاؤں اور ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔
عوام سے درخواست
پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مون سون بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سیلابی علاقوں سے دور رہیں۔