خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر الیکشن آج، 25 امیدوار میدان میں
کے پی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کی تیاری
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری کے بعد کے پی کا ایوان مکمل ہوگیا جس کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر الیکشن آج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیلیوری بوائے نے خاتون کی برہنہ ویڈیو بنا کر اس کے شوہر کو بھیج دی
الیکٹورل کالج کا مکمل ہونا
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے الیکٹورل کالج مکمل ہوگیا، سینیٹر بننے کیلئے 25 امیدوار میدان میں ہیں، 145 ارکان اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کے ساڑھی میں جلوے، مداحوں کے دلوں پر بجلی گر گئی
پولنگ کا وقت اور مقام
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں کیلئے پولنگ کا عمل صبح 11 بجے شروع ہوگا جو شام 4 بجے تک جاری رہے گا، الیکشن کیلئے کے پی اسمبلی کے جرگہ ہال کو الیکشن روم مقرر کیا گیا ہے اور اس موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے: وفاقی وزیر صحت
ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام
خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے دوران ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے 6 اور 5 نشستوں کا فارمولا طے کیا ہے، فارمولے کے مطابق حکومت کے حصے میں 6 جبکہ اپوزیشن کے حصے میں 5 نشستیں آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری، ایران اور غزہ کی صورتحال پر توجہ مرکوز
امیدواروں کی تفصیلات
سینیٹ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 22 اُمیدوار میدان میں ہیں، 7 جنرل نشستوں پر 14 اُمیدوار قسمت آزمائی کریں گے، خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کی تعداد 92 اور اپوزیشن کی 53 ہے، سینیٹ کی 11 نشستوں میں 6 سیٹیں حکومت جبکہ 5 اپوزیشن کو ملیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ؛ مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق
پی ٹی آئی کے امیدوار
مراد سعید پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل نشست پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ نورالحق قادری اور فیصل جاوید آزاد حیثیت سے جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کے اُمیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا خوشاب روڈ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
دیگر امیدواروں کی معلومات
مرزا محمد آفریدی آزاد حیثیت سے جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، محمد طلحہ محمود جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں جبکہ نیاز احمد جنرل نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیرف اصلاحات سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خواتین کی مخصوص نشستیں
خیبر پختونخوا میں خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر 3 خواتین امیدوار میدان میں ہیں، پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد اور پی ٹی آئی کی روبینہ ناز بھی خواتین کی مخصوص نشستوں پر اُمیدوار ہیں جبکہ ماہ وش علی خان آزاد حیثیت سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر اُمیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پورٹ پر تاریخی کارروائی، سکریپ کے کنٹینر سے لاکھوں ڈالر مالیت کی 47 کلوگرام کوکین برآمد
پولنگ میں تاخیر کا خدشہ
خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن مقررہ وقت پر شروع نہ ہونے کا خدشہ ہے، اسمبلی کے تمام دروازوں کو تالے لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
انتخابات کی نگرانی
ذرائع کے مطابق سٹاف کو کسی صورت بھی اسمبلی ہال کے دروازے نہ کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کی پولنگ کیلئے 11 بجے کا وقت مقرر کیا ہے。








