چینی سکینڈل،تحقیقات نہ کوئی انکوائری، وزیراعظم کو کس نے گمراہ کیا، صحافی زاہد گشکوری نے سوال اٹھادیا

چینی سکینڈل کی بازگشت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) گزشتہ کئی ہفتوں سے ملک میں چینی کی قیمتوں اور چینی سکینڈل کی بازگشت ہے لیکن ابھی تک کسی بھی طرف سے کوئی تحقیقات ہونے یا ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی خبرسامنے نہیں آئی، اب اسی سلسلے میں ایڈیٹر انویسٹیگیشن زاہد گشکوری نے بھی سوال اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: گندم کے بقایاجات: وفاق اور صوبے کتنے ارب روپے کے نادہندہ ہیں؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں
زاہد گشکوری کا سوال
ایکس پر زاہد گشکوری نے لکھا کہ "90 ارب کا چینی سکینڈل ہے، 23لاکھ ٹن چینی55 روپےفی کلوعوام کومہنگی بیچی گئی، 7لاکھ ٹن چینی بیرون ملک بیچی گئی، 5 لاکھ ٹن پرباہرسے منگوانے پر 83 روپے فی کلو ٹیکس،ڈیوٹی معاف کرائی گئی، وزیراعظم کوکس افسر،وزیر نے گمراہ کیا؟ کون ذمہ دار ہے؟ تحقیقات نہ کوئی انکوائری، آگے دیکھیے، سوچیے ہوتا ہے کیا"۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ: مرکزی ملزم کابہنوئی گرفتار، وجہ سامنے آگئی
صحافی طاہر خان کا بیان
اس پر صحافی طاہر خان نے لکھا کہ "روزانہ چینی سکینڈل کی خبریں آرہی ہیں لیکن مجال ہے کہ نیب، حکومت، وزیر اعظم، وزراء سے کوئی پوچھنے والا ہے۔ اس ملک کا کیا بنے گا؟ پہلے برآمد کرنے کی اجازت دو، مافیا کو مظبوط کرلو، قیمتیں بڑھاؤ، پھر درآمد کرلو۔ یہ سارے مل کر کیا کررہے ہیں، کوئی عوام کا پوچھنے والا ہے؟"
سوشل میڈیا پر بحث
گشکوری صاحب، روزانہ چینی اسکینڈل کی خبریں آرہی ہیں لیکن مجال ہے کہ نیب، حکومت، وزیر اعظم، وزراء سے کوئی پوچھنے والا ہے۔ اس ملک کا کیا بنے گا؟ پہلے برآمد کرنے کی اجازت دو، مافیا کو مظبوط کرلو، قیمتیں بڑھاؤ، پھر درآمد کرلو۔۔ یہ سارے ملکر کیا کررہے ہیں، کوئی عوام کا پوچھنے والا ہے؟
— Tahir Khan (@taahir_khan) July 20, 2025