مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا اقدام پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا اقدام پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا یونیورسٹی میں سالانہ سی ای او فورم، فرخ شہباز وڑائچ کا طلبہ کو میڈیا اور ای کامرس اپنانے پر زور
درخواست گزار کی معلومات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، وزیراعلیٰ اور سپیکر نے گورنر ہاؤس میں حلف کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں وفاق، گورنر، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپیکر صوبائی اسمبلی نے حلف لینے سے انکار نہیں کیا، کورم کی نشاندہی پر سپیکر نے اجلاس ملتوی کیا۔ اجلاس ملتوی ہونے کے باوجود حلف لینا ماورائے آئین ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 65 کے تحت حلف صرف اسمبلی ہال میں ہی ہو سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ اور سپیکر کے انکار پر چیف جسٹس نامزدگی کر سکتے ہیں، جبکہ چیف جسٹس نے بغیر موقف سنے گورنر کو نامزد کیا۔