پشاور ہائیکورٹ؛وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کے خلاف الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل، جواب طلب

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کے خلاف الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے، چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف
کیس کی سماعت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کے الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: فتنہ الخوارج کے خلاف گھیرا تنگ، 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
انتقامی کارروائی کا الزام
وکیل درخواست گزار نے بیان دیا کہ ڈاکٹر امجد کے خلاف سوات کے سیاسی کارکن نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔ درخواست میں ڈاکٹر امجد کو نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے سپیکر کو ڈاکٹر امجد کے خلاف کارروائی کا کہا۔ وکیل نے مزید کہا کہ درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جار رہا ہے۔
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت ملتوی کردی۔