لاہور سے نارووال جانے والی مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی

نارووال ٹرین حادثہ
نارووال (ڈیلی پاکستان آٹ لائن) لاہور سے نارووال جانے والی 211 اپ مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، ٹرین کی بوگیوں کے شاک ٹوٹ گئے، جس کے باعث ٹریک پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ حادثہ کالا خطائی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔