ساہیوال کے ہسپتال میں رکن اسمبلی کی فیملی کو پروٹوکول نہ دینے پر 2ٹرینی ڈاکٹرز کیخلاف انکوائری کا حکم جاری

ساہیوال میں ڈاکٹرز کی انکوائری کا آغاز
ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن پنجاب اسمبلی نوید اسلم لودھی کی فیملی کو پروٹوکول نہ دینا ٹرینی ڈاکٹرز کے لئے مہنگا ثابت ہوا۔ لیڈی ڈاکٹر سمیت دو ڈاکٹرز کی انکوائری سے قبل ہی ان کی تربیت کا عمل روک دیا گیا اور معاملہ پی جی ٹی کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ پانچ ماہ میں کتنے ارب ڈالر پاکستان بھیجے؟
تفصیلات
ساہیوال میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کے پرنسپل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 19 جولائی کو پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرد عائشہ اور ڈاکٹر کرن، جو ریڈیالوجی کی پوسٹ گریجوایٹ ریزڈینٹس ہیں، انہیں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے الٹراساونڈ ڈپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا تھا۔ اس معاملے پر ڈسٹرکٹ کوآڈینیشن کمیٹی نے بھی غور کیا، جہاں تمام پارلیمنٹیرینز کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ انکوائری کی رپورٹ اور سفارشات 48 گھنٹوں میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارہ کیوں گرا؟ماہرین نے مختلف خدشات کا اظہار کر دیا
انکوائری کمیٹی کا قیام
انکوائری کمیٹی کی چیئرمین ڈاکٹر عبدالمجید نیازی ہوں گے جبکہ ممبروں میں ڈی ایچ او پریونٹو سروسز ساہیوال اور ڈاکٹر کاشف رضا خان شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں ریڈیالوجی کے سربراہ کو کہا گیا ہے کہ وہ دونوں ٹرینی ڈاکٹرز کی ٹریننگ کا عمل فوری طور پر روک دیں۔ مزید برآں، معاملہ جی پی ٹی کمیٹی کو بھی بھیج دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ٹریننگ منسوخ بھی کی جا سکتی ہے۔
سوشل میڈیا پر تبصرے
میری اور آپکی منتخب کردہ بے حسوں، بے شرموں اور بے غیرتوں کی حکومت۔۔۔
ساہیوال ہسپتال میں لیگی رکن پنجاب اسمبلی نوید اسلم لودھی کی فیملی کو پروٹوکول نہ ملنے پر لیڈی ڈاکٹر سمیت دو ڈاکٹرز کی انکوائری سے قبل ہی Training کا عمل روک دیا گیا۔ معاملہ PGT کمیٹی کو بھی بھجوادیا گیا جو… pic.twitter.com/nbfi4uwvj7— Mian Dawood (@miandawoodadv) July 20, 2025