معذور بچوں کے لیے برسوں پہلے بنائے گئے ادارے کا نام، اپنی تصویر لگانے کے لیے ذہنی طور پر کتنا پست ہونا پڑتا ہے؟

پنجاب حکومت کی پرائیویٹائزیشن کی پالیسی
لاہور، گجرات (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے کئی اداروں کو پرائیویٹائز کیا ہے اور کئی کو اپ گریڈ کیا ہے۔ اس سلسلے میں کئی اداروں کے نام بھی تبدیل کیے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اس نے بے وفائی نہ کی ایسی باتیں بھی یاد کرا دیں جو دماغ کے کسی کونے میں دب گئی تھیں، ایسی فلم چلی کہ حیران رہ گیا، مختلف شہروں میں بتائے سال یاد آگئے
طارق متین کی تنقید
ایسی ہی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے صحافی طارق متین نے استفسار کیا کہ معذور بچوں کے لئے برسوں پہلے بنے بنے انسٹی ٹیوٹ کا نام چرانے اور اپنی تصویر لگانے کے لئے ذہنی طور پر کتنا پست ہونا پڑتا ہے۔
معذور بچوں کے برسوں پہلے بنے بنائے انسٹی ٹیوٹ کا نام چرانے اور چرا کر فخر سے اپنی تصویر لگانے کے لیے ذہنی طور پر کتنا پست ہونا پڑتا ہے
جواب اتنا pic.twitter.com/0dSUTsGKRP— Tariq Mateen (@tariqmateen) July 20, 2025
یہ بھی پڑھیں: انڈین آئیڈل 12 کے فاتح کار حادثے میں زخمی، ویڈیو وائرل
ادارے کا نام تبدیل ہونا
اطلاعات کے مطابق مذکورہ ادارے کا پرانا نام "اسپیشل ایجوکیشن سنٹر لالہ موسیٰ" تھا، جسے پنجاب حکومت نے "مریم نواز سکول فارسپیشل چلڈرن سنٹر آف ایکسیلنس" میں تبدیل کیا ہے۔ یہ 28 اداروں کی اپ گریڈیشن کا حصہ ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل
سوشل میڈیا صارف توقیر احمد نے بھی تصدیق کی کہ ہمارے شہر لالہ موسیٰ میں یہ ادارہ ہے، اس کے قیام میں قمرزمان کائرہ نے خصوصی کاوش کی تھی۔
طارق بھائی یہ ہمارے شہر لالہ موسیٰ میں یہ ادارہ ہے اس کے قیام میں @QamarZamanPPP کائرہ صاحب نے خصوصی کاوش سے اس کو بنایا اور محترمہ کی حکومت نے راتوں رات اس کانام تبدیل کرکے اپنی فوٹو بھی چسپاں کردی ۔۔حد ہے۔۔
— Tauqir Ahmad (@TauqirA27504135) July 20, 2025