کوئٹہ میں خاتون اور مرد کے قتل کا واقعہ، جوڈیشل مجسٹریٹ کا خاتون کی قبرکشائی کا حکم
قتل کی تحقیقات شروع
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جوڈیشل مجسٹریٹ نے پسند کی شادی کرنے پر قتل ہونے والی خاتون کی قبر کشائی کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پی ٹی آئی کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، خواجہ آصف
مقدمے کی سماعت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ اخترشاہ کی عدالت میں تفتیشی افسر کی سنجیدی ڈیگاری میں پسند کی شادی کرنے پر خاتون اور مرد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے جرگے کے حکم پر مقتولہ خاتون کی قبرکشائی کا حکم دیدیا، جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ڈیکاری میں مقتول خاتون کی قبرکشائی کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سویرا ندیم کے وزن میں کمی پر سنیتا مارشل اور روبینہ اشرف کا ردِعمل آگیا۔
پولیس کی کاروائی
پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ او نوید اختر تھانہ ہنہ اوڑک مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مدعی نے تھانہ میں تحریری درخواست دی کہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون اور مرد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ انتخابات کل، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
واقعے کی تفصیلات
متن کے مطابق پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ سنجیدی ڈیگاری مارگٹ پہنچی، معلومات کرنے پر علم ہوا کہ واقعہ عیدالاضحی سے تین روز قبل کا ہے، جس میں بانو بی بی اور احسان اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جواء ایپ کی تشہیر اور منی لانڈرنگ کا الزام، بھارت کے مشہور کرکٹرز اور اداکاروں کو نوٹس جاری
سماجی خوف و ہراس
مدعی مقدمہ نے کہا کہ واقعے کے دوران ویڈیو بنائی گئی اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپ لوڈ کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا گیا۔ فائرنگ کرنے والوں میں شاہ وزیر، جلال، ٹکری منیر، بختیار، ملک امیر، عجب خان شامل ہیں۔ سردار شیر باز خان نے فیصلہ سنایا کہ خاتون اور مرد کار و کاری کے مرتکب ہوئے ہیں، انہیں قتل کردیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے نے یوٹیوبر رجب بٹ، انس علی اور اقراء کنول کو 15 ستمبر کو طلب کر لیا
ملزمان کی تعداد
معاملے میں جان محمد، بشیر احمد، اور دیگر 15 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔ فیصلے کے بعد مرد اور خاتون کو گاڑیوں میں لیکر سنجیدی ڈیگاری مارگٹ لاکر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
چیف جسٹس کا نوٹس
دوسری جانب چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے ڈیگاری میں مرد اور خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کو 22 جولائی کو طلب کرلیا۔







