کوئٹہ؛ غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں نامزد ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

کوئٹہ میں غیرت کے نام پر قتل کیس
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کے قتل کے کیس میں نامزد ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس کی پیشکش، پاکستان رعایتی نرخوں پر خام تیل درآمد کرنے پر آمادہ
عدالت کا فیصلہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔ یہ سماعت اے ٹی سی کے جج محمد مبین نے کی۔ واقعے میں نامزد ملزم سردار شیرباز ساتکزئی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
جسمانی ریمانڈ کی تفصیلات
عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔