پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے لیے جدید آلات کی خریداری کا فیصلہ، 77 سائنسدانوں کی بھرتی کا عمل جاری

پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے جدید اقدامات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کیلئے جدید آلات کی خریداری کا فیصلہ، 77 سائنسدانوں کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔

اجلاس میں شرکت

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کا دورہ کیا اور اتھارٹی کی کارکردگی اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔ ڈی جی فرانزک سائنس اتھارٹی ڈاکٹر محمد امجد نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی، ایڈیشنل ڈی جی فرانزک، ایڈیشنل سیکرٹری پولیس و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جدید آلات کی خریداری

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فرانزک سائنس اتھارٹی 4.5 ارب کی لاگت سے جدید آلات کی خریداری کر رہی ہے جس سے اتھارٹی کے پرانے آلات و مشینری کو 700 جدید آلات سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کیلئے 77 سائنسدانوں کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔

عالمی معیار کی تسلیم شدگی

ڈی جی فرانزک اتھارٹی نے بتایا کہ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی پی این اے سی کے عالمی معیار کے مطابق تسلیم شدہ ادارہ ہے اور اتھارٹی کی ڈی این اے، فائر آرمز، نارکوٹکس، فنگر پرنٹس، دستاویزات، ٹاکسیکولوجی اور آڈیو ویڈیو اینالسز کی رپورٹس کو عالمی سطح پر مستند تسلیم کیا جاتا ہے۔ فرانزک سائنس اتھارٹی نے 200 سے زائد سائنسدانوں کو بین الاقوامی اداروں سے تربیتی کورسز کروائے ہیں۔

سیکرٹری داخلہ کی ہدایات

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے رزلٹس کو دنیا بھر میں مستند حوالہ تسلیم کیا جاتا ہے جو ہم سب کیلئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اتھارٹی کے ماڈرنائزیشن اینڈ ایکسٹینشن پروگرام کو 100 فیصد میرٹ پر مکمل کیا جائے اور اتھارٹی کے سائنسدانوں کو عالمی اداروں سے تربیت کروائی جائے۔

برین ڈرین کو روکنے کی ضرورت

سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ فرانزک سائنس کے میدان میں برین ڈرین کو روکا جائے اور فرانزک سائنس اتھارٹی کے تربیت یافتہ سائنسدانوں کو مارکیٹ بیسڈ پرکشش مراعات دی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میانوالی، رحیم یار خان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایویڈنس رسیونگ یونٹس جلد مکمل کیے جائیں۔ پنجاب کے دیگر ڈویژنز کی طرز پر گجرات میں کرائم سین یونٹ کی تعمیر جلد مکمل کی جائے۔ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ڈین اے کا ڈیٹا بیس مضبوط کرے جو جرائم پیشہ عناصر کی جلد گرفت میں مددگار ثابت ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...